بلاول بھٹو زرداری نے اپنا وزن کم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیراعلی سندھ کی بیٹی کی شادی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب کے دوران اپنے والد کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا وزن کم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیراعلی سندھ سید مراد علی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ وزیراعلی سندھ کی بیٹی کی شادی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب کے دوران اپنے والد کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین اور جیالوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔ اس تصویر سمیت بلاول بھٹو کی تمام حالیہ تصاویر پر صارفین نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی نے واضح وزن کم کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں اور صدرِ مملکت کی بیٹیوں، آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے بھی اس تصویر پر سرخ دل کے ایموجیز کے ساتھ کمنٹ کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی زرداری اور
پڑھیں:
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
ٹندوجام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے، 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہم نئی نہریں نہیں بننے دیں گے، ہمیں دریائے سندھ پر 6 کینالز منظور نہیں۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔