Islam Times:
2025-01-18@11:11:39 GMT

کراچی میں سردی، پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

کراچی میں سردی، پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے، وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے جب کہ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر کی فضاؤں پر جزوی بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے تاہم اتوار کو بھی کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے درجہ حرارت دوبارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے، وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سردی بڑھے گی یا کم ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مغرب کی سمت سے بادلوں کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا سسٹم آج اور کل ملک میں رہے گا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں بادلوں کا سسٹم  داخل ہونے سے اج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بادلوں کے سسٹم کے باعث آج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • سردی بڑھے گی یا کم ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • ملک میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11ڈگری گرگیا
  • کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
  • ملک میں کم ترین درجۂ حرارت منفی 12 کہاں ریکارڈ ہوا؟
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا