سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 19.
حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔
اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ جی 10 اسلام آباد میں بیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 2.670 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ حیدرآباد میں ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔
علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر الآصف بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور اور کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ کاک پل اسٹاپ ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلر مافیا کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا جانا تشویشناک ہے۔ خواتین کا استحصال روکنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ اے این ایف خواتین کو اس مکروہ دھندے سے بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کو گرفتار کے قریب
پڑھیں:
لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ، عابد مارکیٹ کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ مسلم ٹاؤن، نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
اسی طرح لیاقت آباد، چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جبکہ مناواں، بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا۔
ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔