خواتین کی تعلیم میرے دل کے قریب ہے: لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم میرے دل کے قریب ہے۔
اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے معاشرے میں بڑی ہوئی جہاں صنفی تفریق ہے، یہاں لڑکیوں کی تعلیم کو پس پشت ڈال دیا جاتا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ہنر کے باعث آج میں یہاں آپ کے سامنے موجود ہوں، بطور فوجی میں نے ملک کی خدمت کی، خواتین کی تعلیم کے لیے چیلنجز بہت ہیں لیکن ساتھ ہی مواقع بہت زیادہ ہیں۔
مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے: وزیر اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
نگار جوہر نے کہا کہ خواتین کی تعلیم قومی بجٹ اور قومی پالیسی میں ترجیح ہونی چاہیے، ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرے کے رویے کو چیلنج کرنا ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں فیصلہ اور پالیسی سازی میں خواتین کو شامل کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواتین کی تعلیم لڑکیوں کی تعلیم کی تعلیم کے کہنا ہے کہ
پڑھیں:
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ، مریم نواز
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹیسرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، القادر یونیورسٹی اب میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں، جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، انہیں پولیس پرحملوں کی ترغیب دی گئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور کرپشن پر سزا سنائی گئی۔