علیمہ خان اور عظمیٰ خان پی ٹی آئی کارکن کی عیادت کرنے پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
فوٹو بشکریہ فیس بُک پیج
بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کارکن کی عیادت کی۔
اس موقع پر علیمہ خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کی قربانیوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سلام پیش کرتے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ زخمی پی ٹی آئی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا.
یاد رہے کہ اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے اپنا کیس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی جو چیز مانگتے ہیں وہ نہیں دیتے، کوئی عدالت ہمارا کیس سننے کو تیار نہیں، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔
علیمہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو ان شاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی علیمہ خان
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیے کے دورے پر انطالیہ پہنچ گئیں، انطالیہ کے ڈپٹی گورنر نے استقبال کیا۔
مریم نواز نے انطالیہ میں بین الاقوامی تقریب میں شرکت کی، ترکیے کے صدر نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کریں گی، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔
ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان ’تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت‘ رکھا گیا ہے۔