کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔
حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہو گیا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس کی مدت مکمل کرنے پر الگ ہو گئے۔
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی چند ہفتے قبل الگ ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ سے دونوں عہدے ہٹا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے عاقب جاوید کا نام زیرِ غور ہے۔
Post Views: 3