پنجاب حکومت کے کسی بھی پروگرام میں سفارش نہیں چل سکتی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیراطلاعات پنجاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مکافات عمل ہے اس شخص کیلئے کہ کل اس سے کوئی جیل میں ملنے نہیں گیا، یہ شخص اللہ کے مکافات عمل کا شکار ہورہا تھا، وہ کے پی حکومت جو ہزار ارب سے زیادہ کی مقروض ہے، آج کابینہ کی تعداد تینتیس کردی گئی ہے، گنڈاپور نے پہلے کون سے جھنڈے گاڑ لیئے تھے جو آج کابینہ بڑھائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوئی بھی ذی شعور پاکستانی ان کو سپورٹ نہیں کر رہا، عوام نے ان کا شناخت کرلیا ہے کہ یہ ملک کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر روز کسی نہ کسی پراجیکٹ کو لانچ کر رہی ہیں، تیس ہزار بچوں کو سکالر شپ دیا جا رہا ہے، دس ماہ کی حکومت کے اندر ایسا کوئی دن نہیں کہ عوام کو ریلیف نہ دیا گیا ہو، بچوں کو سکالر شپ وزیراعلیٰ نے جا کر دیئے، وزیراعلیٰ کی کوشش ہے کہ سکالر شپ تیس ہزار سے ایک لاکھ تک لیکر جانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل لائیو سٹاک کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب نے شروع کیا ہے، مویشی پالنے والوں کو بھی پیسے دیئے جا رہے ہیں، مویشیوں کا پروگرام گیارہ ارب روپے کا پروجیکٹ ہے، لیپ ٹاپ پروگرام شہباز شریف کا پروگرام تھا، اس لئے پچھلے دور میں بند کر دیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں لنگر خانے اور بھنگ کے پروگرام شروع کئے، لیپ ٹاپ کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، پنجاب حکومت کے کسی بھی پروگرام میں سفارش نہیں چل سکتی، پہلے پھونکوں اور گنڈوں کی حکومت تھی تو پاکستان نیچے جا رہا تھا، اب الحمداللہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، پہلے کہتا تھا کہ این آر او نہیں لوں گا، اب گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگ رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے اس شخص کیلئے کہ کل اس سے کوئی جیل میں ملنے نہیں گیا، یہ شخص اللہ کے مکافات عمل کا شکار ہورہا تھا، وہ کے پی حکومت جو ہزار ارب سے زیادہ کی مقروض ہے، آج کابینہ کی تعداد تینتیس کردی گئی ہے، گنڈاپور نے پہلے کون سے جھنڈے گاڑ لیئے تھے جو آج کابینہ بڑھائی گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مال مفت دل بے رحم ہو رہا ہے، لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے، گنڈاپور اور ان کی کابینہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے، ان کے اپنے ایم این اے، ایم پی ایز ان پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بارہ سال سے مسلط ایک نالائق اور نااہل شخص کی وجہ سے مسلط ہیں، یہ صرف چاہتے ہیں کہ عمران خان کو اڈیالہ میں بھنا ہوا گوشت ملتا رہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آج کابینہ نے کہا کہ رہا ہے گئی ہے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ،پارلیمانی سیکرٹری سردار اسامہ فیاض لغاری،کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او سید علی،اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار صلاح الدین خان کھوسہ،مسلم لیگ کی مقامی قیادت سید عبد العلیم شاہ،طارق علی خان کاکڑ سمیت ٹکٹ ہولڈر،افسران اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ہر جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر دو لاکھ روپے سے زائد کا فرنیچر،ڈنر سیٹ سمیت 13 سے زائد اشیا بطور تحفہ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے تک کی سلامی دی گئی۔(جاری ہے)
تقریب میں مہمانان خصوصی نے جوڑوں کی نشستوں پر جاکر سلامی،تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں دوسرے اور تیسرے فیز میں بھی پانچ پانچ ہزار مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بے شمار حکومتیں آئیں،ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اگر کسی نے ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو وہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کو دیکھیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے دھی رانی پروگرام کے ذریعے حقیقی شفیق ماں،بہن اور بیٹی کا حق ادا کردیا ہے۔اس موقع پر ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوسرے فیز کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا۔دوسرے فیز میں صوبہ میں پانچ ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔پہلے فیز میں 1500 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئی تھیں۔