یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ’فیک‘ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ’فیک‘ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ، گوجرانوالہ ملتان اور لاہور جے آئی ٹی میں شامل ہیں، جے آئی ٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سائبر پٹرولنگ سے اے آئی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات کا اندراج کیا۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات ’سورس رپورٹ‘ کے بعد شروع کیں، جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا، انہی کے اکاؤنٹس سے فیک تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے منفی تاثر پھیلایا گیا۔
ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ 7 جنوری 2025 سے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر متعدد صارفین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان مبینہ ملاقات کی مختلف ویڈیوز شیئر کیں، تاہم یہ ویڈیوز جعلی تھیں اور اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید سے ’گلے ملنے‘ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم نے تحقیقات کی اور اس بات کا تعین کیا تھا کہ یہ جعلی ویڈیو تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر مریم نواز کی کے صدر
پڑھیں:
13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمرقید، 12 لاکھ جرمانے کی سزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) لاہور کی عدالت نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے 2مجرموں کو سزا سنا دی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15سال قید اور 10لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔(جاری ہے)
عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں2023ء میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل اور فرانزک رپورٹ مثبت ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔ ملزم کے خلاف 14گواہ پیش کئے گئے۔