بھارتی سیاستدان اپنی ہی گن سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)بھارتی سیاستدان اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گولی لگنے سے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی ہلاک ہوئے۔
(جاری ہے)
بھارتی پولیس کے مطابق انہیں گولی لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ گن سے لگی۔سیاستدان کے اہلخانہ نے کہا کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور لگی۔پولیس کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شام سے بہت جلد امریکی انخلاء شروع ہو جائے گا، عبرانی ذرائع ابلاغ
اپنی ایک رپورٹ میں NBC کا کہنا تھا کہ رواں برس اپریل کے مہینے میں ممکنہ طور پر امریکی فورسز کے انخلاء کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار یدیعوت آحارانوت نے اعلان کیا کہ امریکہ کے سیکورٹی حکام نے اپنے صیہونی ہم منصبوں کو اطلاع دی کہ وہ آئندہ دو مہینوں میں شام سے اپنی فوجیں نکالنا شروع کر دیں گے۔ مذکورہ صیہونی اخبار کے مطابق، تل ابیب نے واشنگٹن کو ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ امریکہ کو شام میں مزید رُکنے کے لئے قائل نہیں کر سکے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، اسرائیل کے سیکورٹی ادارے اب بھی شام سے امریکی فوجی انخلاء کو روکنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے اعلان کیا تھا کہ ہم نے شام سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسی ضمن میں نیوز چینل NBC نے بھی سال 2025ء کے اوائل میں امریکی وارت دفاع سے تعلق رکھنے والے دو اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ پینٹاگون، شام سے اپنی فوجوں کے انخلاء کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ NBC کے مطابق، رواں برس اپریل کے مہینے میں ممکنہ طور پر امریکی فورسز کے انخلاء کا عمل شروع ہو جائے گا۔