Jang News:
2025-01-18@13:13:36 GMT

پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے الزامات بے بنیاد، پی بی 45 پر پولنگ ہر لحاظ سے درست تھی، الیکشن کمیشن

گزشتہ روز دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او سے پی بی 45 کی رپورٹ طلب کر لی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے الزامات پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے پی بی 45

پڑھیں:

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

— فائل فوٹو

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔

پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختون خوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 2 سینیٹرز قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 16 ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ
  • الیکشن کمیشن نے 139ارکان سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
  • قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے سینکڑوں اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی
  • الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
  • گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
  • الیکشن کمیشن نے 139 اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی کی رکنیت معطل، حافظ نعیم بھی شامل
  • اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل
  • لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل
  • الیکشن کمیشن نے 139 ارکان سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
  • قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل