صدر یو اے ای اور مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، گرفتاریاں شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
عرفان ملک: صدر یو اے ای اور مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ، گوجرانوالہ ملتان اور لاہور ٹیم میں شامل ہیں۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کی سربراہی میں بنائی گئی، تصاویر ،ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات درج ہوئے۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-ہفتہ 11 جنوری ، 2024
حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں،ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر 20 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔
انہی اکاؤنٹس کی مدد سے سوشل میڈیا پر جھوٹی تصاویر،ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں،ایف آئی اے نے اب تک 3ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز کاطالبعلموں کے لیے بڑا اعلان
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکینڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا اور کہا آئندہ بجٹ میں اسکالر شپ کی تعداد 30ہزار سے بڑھا کر 50ہزار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیالکوٹ میں ہونہار طلبہ میں اسکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے یہ اسکالر شپ اپنی محنت سے حاصل کی ہے، ایک بھی اسکالر شپ کسی سفارش پر نہیں دی گئی ، اسکالرشپ 100فیصدمیرٹ پر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ پروگرام 72 ارب روپےکا ہے ، اسکالرشپ توگھربیٹھےبھی دی جاسکتی تھیں لیکن جومحبتیں اورچہرےپرمسکراہٹیں دیکھیں وہ گھربیٹھےنہیں دیکھ سکتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ 30ہزار اسکالرشپ کم ہیں اس سے کہیں زیادہ ہونی چاہئیں، سکینڈ اور تھرڈ ایئر کے بچے بھی قابل ہیں ان کو بھی اسکالرشپ ملیں گی، آئندہ بجٹ میں اسکالر شپ کی تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50ہزار کریں گے۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 فیصد آبادی نوجونوں پرمشتمل ہے، نوجوان میری پہلی ترجیح ہیں، جومعیشت ڈوب رہی تھی وہ مستحکم ہورہی ہے، اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ والدین کا بوجھ کم کرکےمیں اٹھاؤں گی، بچوں کی دی گئی تصاویر میرااثاثہ ہے اپنے دفترمیں لگاؤں گی، اگر ابھی اسٹیج ٹوٹنے کا ڈر نہ ہوتا تو کہتی سب اسٹیج پر آجاؤ۔وزیراعلیٰ نے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپس کے بعدلیپ ٹاپس کی پہلی کھیپ آگئی ہے، جن بچوں کے65فیصدکےزائدنمبرز ہیں سب کو لیپ ٹاپ ملیں گے اور جلد ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس نوجوانوں کو دوں گی، پنجاب کی حکومت آپ کی ہےآپ کے میرٹ کواون کرے گی۔