وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری مدت کیلیے صدر بن گئے، امریکا نے گرفتاری پربڑا انعام رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری مدت کیلیے صدر بن گئے، امریکا نے گرفتاری پربڑا انعام رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
وینزویلا کے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔
دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیردفاع کی گرفتاری پر بھی 15، 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا الزام ہے۔
وینزویلا نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس نے صدرنکولس مادورو اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا تاہم امریکا نے ان دعوؤں کی تردید کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نکولس مادورو تیسری مدت امریکا نے
پڑھیں:
وادی سندھ کا قدیم رسم الخط پڑھنے پر10لاکھ ڈالر انعام
لاہور:وزیراعلیٰ تامل ناڈو ایم کے اسٹالن نے وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا رسم الخط پڑھنے پر دس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے محکمہ آثار قدیمہ کوحالیہ کھدائیوں میں جو قدیم اشیا ملیں، ان پر وادی سندھ کی تہذیب سے ملتے جلتے حروف و نشان کندہ ہیں۔
ایم کے سٹالن تامل ناڈو کے باشندوں کو وادی سندھ کے قدیم باشندوں کی اولاد قرار دیتے ہیں جو ’’دراوڑ‘‘کہلاتے تھے۔
سٹالن کی نظر میں وسط ایشیا کے حملہ آور قبائل آریاؤں نے دراوڑوں پر ظلم و ستم کر کے انہیں جنوبی بھارت ہجرت پر مجبور کیا تھا، اسلئے وہ وزیراعظم مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت کے سخت خلاف ہیں کیونکہ وہ خود کو آریاؤں کی اولاد کہتے ہیں۔
ان کے نظر میں امن پسند دراوڑوں اور نفرت پرست آریاؤں کے مابین آج بھی لڑائی جا ری ہے، وہ موجودہ تامل زبان وادی سندھ کے درواڑوں کی بولی کی ترقی یافتہ شکل قرار دیتے ہیں، اپنی ماں بولی کا اصل ماخذ سمجھنے کیلئے بے تاب ہیں۔
ماہرین لسانیات آج تک پانچ ہزار سال قدیم وادی سندھ تہذیب کا رسم الخط نہیں پڑھ سکے۔
بعض ماہرین کا دعویٰ ہے کہ وادی سندھ میں کوئی رسم الخط نہیں تھا، دیگر ماہرین کی رائے اس کے برعکس ہے۔
جنوبی بھارت کی دراوڑی زبانوں میں تامل کے علاوہ تلگو، ملیالم، کنڑ اورگونڈی شامل ہیں، بلوچستان کی براہوی زبان دراوڑی زبانوں کے خاندان کی واحد پاکستانی رکن ہے۔