سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے اور حکومت کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو نظر بند کرنے یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد سیاسی استحکام پیدا کرنا ہے اور اس سلسلے میں عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو چکی ہیں، اور ان کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی۔ برطانیہ اور شمالی امریکا کے لیے بھی جلد پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

سیالکوٹ کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ اس شہر کو "بانڈڈ سٹی” قرار دیا جانا چاہیے کیونکہ یہاں کی پیداوار ملکی معیشت کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کی تعمیر میں شہباز شریف اور نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

دعا ہے عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے، علیمہ خان

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی کی بہن  علیمہ خان نے کہا ہے  دعا ہے کہ عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔

ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی۔  آپ سارا دن ایسے سولات کیوں پوچھتے ہیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ نکالے گا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کو آج سزا ہونی تھی،  مؤخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ۔ اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں۔

عمران خان کی بہن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیل میں شفاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملتی ۔ القادر ایک احمقانہ کیس ہے،  ہم صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اب بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے بلکہ اب عدلیہ کا امتحان ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ان کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے ۔کچھ پاس ہو جائیں کچھ فیل ہو جائیں گے ۔

علیمہ خان نے کہا کہ بریت ہونی ہوتی تو پہلے ہی دن ہوجاتی۔ اگر کوئی جج بیانی یا غلط فیصلہ دے گا تو میڈیا کھڑا ہے ۔ انہوں نے اپنے لیے شرمندگی ہی بنانی ہے، تو ٹھیک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج متنازع فیصلوں کے باب میں ایک اور اضافہ ہوا: بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کو سزا، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے: خواجہ آصف
  • ایگزیکٹو آرڈر سے عمران خان کی رہائی کی ڈیمانڈ ہے مگر یہ نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف
  • عمران خان کی سزا مکافات عمل ہے، کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں آیا:خواجہ آصف
  • عمران سے ڈیل ہوگی نہ این آر او ملے گا، عطاتارڑ
  • دعا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے، علیمہ خان
  • دعا ہے عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے، علیمہ خان
  • مذاکرات کا تیسرا دور جاری، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات سامنے رکھ دیے، عمران خان کی رہائی بھی شامل
  • حکومت بھول جائے کہ وہ عمران کو اتنی آرام سے سزا دے گی،علیمہ خان