قانون کی حکمرانی کیلئے لاءسوسائیٹز مزید بہتر کردار ادا کریں،چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
قانون کی حکمرانی کیلئے لاءسوسائیٹز مزید بہتر کردار ادا کریں،چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے لاء سوسائیٹز پر زور دیا ہے کہ وہ پل طور پر اپنا کردار بہتر بنائیں۔چائنہ لاء سوسائٹی کی 9 ویں کانگریس کو جمعہ کے روز لکھے گئے ایک خط میں شی نے لاء سوسائیٹز کے مقصد کو نئی بنیادیں مہیا کرنے پر زور دیا۔قانون پر مبنی نظم ونسق کے وسیع پیمانے پر فروغ دینے میں لاء سوسائٹیز کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے
شی نے کہا کہ انہیں پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنا اور پارٹی و ملک دونوں کے وسیع تر مقاصد کی تکمیل جاری رکھنی چاہئے۔انہوں نے تمام سطح کے لاء سوسائٹیز پر زور دیا کہ وہ قانونی تحقیق کا کام آگے بڑھانے، قانون کی عملدرآمدی میں تعاون کرنے، عوامی شعور بیدار کرنے اور قانونی پیشہ ور افراد کی تربیت کے لئے ٹھوس کوششیں کریں۔
شی نے کہا کہ قانونی سکالرز اور پریکٹیشنرز قانون کی عملداری پر اعتماد کو مضبوط کرنے اور قانون پر مبنی نظم ونسق کے میں پیشرفت کے اہم کام کے لئے خود کو وقف کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قانون کی
پڑھیں:
میں اور چینی صدر دنیا کو پرامن بنانے کے لیے کوشش کریں گے‘ٹرمپ
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہے کہ وہ اور چینی صدر شی جن پنگ دنیا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج چینی صدر شی جن پنگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت رویہ اپنانے کے عزم کا اظاہر کیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے ’اچھے آغاز‘ کی امید ظاہر کی۔