منشیات لیتے ہو کیا؟ تمیم کا انگلش کرکٹر پر وار، میچ میں تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔
کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔
میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ شاہین کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟
کھیل کے دوران انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ انگلینڈ کیلئے منشیات پر پابندی لگنے پر شرمندہ ہوں، جس پر مجھے جواب دینا پڑا۔
تاہم معاملے پر تمیم اقبال نے کہا کہ میدان پر جو کچھ ہوا اُسے میدان تک رکھنا چاہیے تھا لیکن منشیات کے حوالے سے ان پر ٹی وی بات ہوچکی ہے اگر کچھ نہیں تھا تو لڑنے کا جواز ہی نہیں بنتا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چھوٹی باؤنڈریز پر سوال اٹھنے لگے
میچ میں فتح کے بعد رنگپور کے کھلاڑی جیت کا جشن منا رہے تھے لیکن ایلکس ہیلز میری طرف دیکھتے رہے اور میرا مذاق اڑانے کی کوشش کی، ایسا لگتا تھا کہ وہ لڑائی کرنا چاہتے تھے۔
تمیم نے مزید کہا کہ کرکٹر پر انگلینڈ میں بہت سے تنازعات ہیں البتہ میں انکے منشیات کیس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا نہ انہیں فالو کرتا ہوں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرکٹ کے بہترمستقبل کیلیے کرکٹر عثمان قادرآسٹریلیا چلے گئے
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئے کرکٹرعثمان قادرآسٹریلیا چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹرعثمان قادر نینیوساوتھ ویلزمیں رہائش اختیار کر لی،وہ ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں،عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبرمیں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی تھی،وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔عثمان قادر نے سائوتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی،پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بی بی ایل بھی کھیلی انھیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹرالیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔