اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے‘خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی تھی‘ اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے۔
(جاری ہے)
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنی گالہ منتقل ہونے کی بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان، 25 ہزار روپے تک جائیں گی
لاہور :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ایک ہزار روپے سے لے کر 25 ہزار روپے تک ہوں گی۔ ٹکٹ کی مختلف کیٹگریز میں جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی اور وی وی آئی پی شامل ہیں۔
سیمی فائنل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے زیادہ ہوں گی اور 25 ہزار روپے سے شروع ہوں گی۔ اس ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، لیکن اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچ سکا تو ایونٹ کا فائنل پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔