تعلیم بنیادی حق، ہمیں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی۔
خواتین کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرکا کو عالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،شاہ سلمان،محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکرگزار ہیں۔
الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر
انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے، ارفع کریم سب کیلئے ایک مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے، ہمیں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا۔
وزیراعظم نے اپنی تقریر میں حضرت خدیجہ کی تجارت کیلئے کی گئی کوششوں کا حوالہ دیا، شہباز شریف نے شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، لڑکیوں کو آج بھی تعلیم میں مشکلات درپیش ہیں، خواتین کو تعلیم کی فراہمی سے ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے۔
ای چالان نادہندہ گان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی موجودہ وقت میں بڑا چیلنج ہے لڑکیوں کو فنی تعلیم کے ہنر سے مالا مال کرنا ہو گا، دانش سکول سے تعلیم مکمل کرنیوالی طالبات آج سب کے سامنے روشن مثال ہیں، لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرہ مضبوط، ترقی یافتہ ہوگا، طالبات اپنی قابلیت سے عالمی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔
لندن پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما احسن ڈار، راشد ہاشمی اور خرم بٹ نے کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہفتے کے روز لندن میں اپنے طبی معائنے کروائیں گے جبکہ اتوار کے روز نجی ملاقاتیں طے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بیلا روسی صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ
وزیراعظم واپسی سے قبل ایونفیلڈ میں میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل دورے کے اختتام پر بیلاروس کے شہر منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
London Shahbaz Sharif دورہ شہباز شریف لندن