شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا سنہری موقع ،5فیصد کمی کی جائے ، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی میں چار بار 27جنوری ،10مارچ، 5مئی اور 16جون کومانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس ہونگے ، شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا سنہری موقع ،اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 5فیصد کمی کرے ، شرح سود میں فوری اور بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے ۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی 4.

1فیصد تک گر گئی ، ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 29فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ،اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس پر،سرکاری زرمبادلہ ذخائر 12.5ارب ڈالر ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے باوجود 13فیصد کی بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے،مہنگائی میں نمایاں کمی کے پیش نظر پالیسی ریٹ کی موجودہ دوہرے ہندسے کی شرح غیر منصفانہ ہے، دسمبر میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصدہونے پر پالیسی ریٹ میں 500بیسس پوائنٹس کی کمی ہونی چاہئے ۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں بڑی کمی برآمدات میں مزید اضافے اور نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی، ملکی معیشت ٹریک پر آ چکی ،پائیدار اور دیرپا معاشی استحکام کیلئے کاروبار دوست اقدامات ناگزیر ہیں ، بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کے لیے کیے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی مکمل حمایت کرے گی ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ

پڑھیں:

ایف بی آر کا انفارمیشن پالیسی کے تحت ڈیٹا گورننس آفس قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفارمیشن سکیورٹی پالیسی کے تحت ڈیٹا گورننس آفس کے قیام کا اعلان کردیا جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ماتحت کام کرے گا۔

ڈیٹا گورننس اور انفارمیشن سیکیورٹی پالیسی کے تحت قائم کیے جانیوالے آفس کیلیے پہلا عہدہ چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس کے نام سے قائم کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ڈیٹا گورننس پالیسی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر جانے کا امکان
  • کراچی میں سردی مزید بڑھے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان
  • دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • 300 یونٹ بجلی،500 روپے کاگیس سلنڈرماہانہ راشن مفت دینے کااعلان
  • چیمپئنز ٹرافی پر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی جائے گی، کمشنر کراچی
  • ایف بی آر کا انفارمیشن پالیسی کے تحت ڈیٹا گورننس آفس قائم کرنے کا فیصلہ
  • ایف ٹی اے یا PTA باہمی تجارت کیلیے ناگزیر ، عاطف اکرام شیخ
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہواپس لیا جائے، سردار عبدالرحیم
  • شادی سے پہلے حمزہ نے نیمل کو میرے فون سے پیغامات بھیجے، عاطف اسلم کا انکشاف