برطانیہ میں 15 سالہ ریکارڈ سرد ترین رات ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے 15 سالہ ریکارڈ سرد ترین رات ہونے کا امکان طاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں آج کی رات پارہ منفی 20 تک گرسکتا ہے۔
(جاری ہے)
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ساؤتھ ویسٹ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے علاقوں کے لیے ییلو وارننگ جاری کردی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری سے کئی کئی فٹ تک برف جم گئی ہے۔ریاست اوکلاہاما اور ٹیکساس میں اسکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ملک میں کم ترین درجۂ حرارت منفی 12 کہاں ریکارڈ ہوا؟
---فائل فوٹوملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجۂ حرارت لیہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اسکردو میں پارہ منفی 10 رہا۔
کراچی: کم سے کم درجۂ حرارت 11 ریکارڈشہرِ کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔