صدر مملکت زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے۔
جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل کو شام 4 بجے طلب کیا ہے۔
صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا12واں اجلاس ہوگا۔
لڑکیوں کو نشہ آور چیز کھلا کر اعضاء کی فروخت کیے جانے کا دعویٰ ، ویڈیو شیئرکرنیوالی خاتون خود مشکل میں پھنس گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کیلئے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ 2 مئی اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئے ججز ناموں پر بھی غور ہوگا۔