گورنر سندھ نے تاجکستان کے سفارت خانہ میں قونصلر ویزہ سیکشن کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:
تاجکستان کے سفارت خانہ میں قونصلر ویزہ سیکشن کا افتتاح کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سفارتخانے پہنچنے پر تاجکستان کے سفیر Yusuf Sharifzoda اور دیگر سفارتی عملہ نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کا افتتاح کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قونصلر سیکشن سے عوام کو ویزہ میں آسانی ہوگی، وفود کے تبادلہ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔
کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کے افتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اہم ثابت ہوگا۔ پاک تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی کے لئے پُرعزم ہیں۔ گورنر سندھ
تاجک سفیر نے کہا کہ تاجکستان خطہ میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواہشمند ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
گل زمین فٹبال کپ ، سیمی فائنل کی تیاریاں مکمل، حیدری بلوچ نے سندھ بلوچ کلب کو 2-1سے میدان بدر کردیا
کراچی : گل زمین فٹبال کپ کے دوران کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئےکراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سیمی فائنل آج ککری گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بڑے میچز میں شائقین کے لیے بھی بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیاری کے علاوہ حیدری اسپورٹس گرائونڈ ، محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر کے کوالفائیڈ کھلاڑیوں بھی سیمی فائنل میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں آج ہونے والے میچز میں تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21گول کیے جبکہ بلوچ مجاہد 8گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔ ککری گرائونڈ لیاری میں میچز کے دوران پہلا میچ حیدری بلوچ بمقابلہ سندھ بلوچ ہوا جس میں حیدری بلوچ نے 2-1 سے جیت اپنے نام کی جبکہ دوسرا میچ بلوچ ایلیون بمقابلہ وہاب الیون کھیلا گیا جس میں بلوچ الیون نے 1-0 سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ اسی طرح سے محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر ہونے والے میچز کے دوران پہلا میچ جام الیون بمقابلہ لال الیون ہوا جس میں جام الیون نے 4-1سے مدمقابل ٹیم کو چت کرکے جیت اپنے نام کی۔ دوسرا میچ دلبود محمدن بمقابلہ صاحبداد اسٹار ہوا جس میں دلبود نے 1-0سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ جبکہ حیدری اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلے گئے میچز کے دوران پہلا میچ بسم اللہ اسپورٹس بمقابلہ جلال مراد ہوا جس میں بسم اللہ اسپورٹس نے 3-1 سے جلال مراد کو شکست دے دی۔ دوسرا میچ بلوچ مجاہد بمقابلہ اللہ داد محمدن کھیلا گیا، بلوچ مجاہد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گول کا پہاڑ کھڑا کردیا جبکہ اللہ داد ٹیم ایک گول بھی نہ کرسکی اور ہار مقدر بنی۔ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ تین مختلف گرائونڈز میں کھیلا جارہا ہے جس میںایک ہزار سے زائدکھلاڑی شریک ہیں جبکہ ایونٹ میں96ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ میچز 15روز تک جاری رہیں گے اور فائنل جیتنے والوں کے لیے خوبصورت ٹرافی کے علاوہ لاکھوں کے نقد انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔