سوئٹزرلینڈ نے ایران سے سمنان جیل میں اپنے ایک شہری کی موت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ سوئٹزرلینڈ نے، ایران میں جاسوسی کے الزام میں زیر حراست اپنے ایک شہری کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ چاہتا ہے کہ ایرانی حکام نہ صرف اس سوئس شہری کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے تفصیلی معلومات فراہم کریں بلکہ اس کی موت پر بھی مکمل تحقیقات انجام دیں۔ سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ اس شہری کے جنازے کی واپسی بھی سوئٹزرلینڈ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے اس قیدی کو 64 سالہ سوئس شہری قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ سیاح کے طور پر ایران کے سفر پر تھا۔

واضح رہے کہ تہران نے جمعرات کے روز سوئٹزرلینڈ کو مذکورہ قیدی کی موت کی اطلاع دی تھی۔ قبل ازیں ایرانی صوبے سمنان کے چیف جسٹس نے اعلان کیا تھا کہ ایک سوئس شہری نے سمنان جیل میں اپنی قید کے دوران خودکشی کر لی ہے۔ سمنان کے صوبائی محکمہ انصاف کے مطابق، اس سوئس شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس سے متعلق مکمل دستاویزات و شواہد موجود ہیں نیز اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہری کی

پڑھیں:

برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے

لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں پر نئے کتبے دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ہم موجودہ شامی حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں، نائب ایرانی وزیر خارجہ
  • ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات پاکستان پہنچیں گی، انتظامات مکمل
  • برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے
  • یوکرینی شہر سومی پر روسی حملے اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
  • تاج محل کا حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ، شہری نے سب کو حیران کر دیا
  • ’ایران آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے‘
  • یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق
  • ایران میں قتل ہوئے 8 پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل
  • پاکستان کا 8 شہریوں کے قتل کے بعد ایران سے جلد حرکت میں آنے کا مطالبہ