بنی گالہ منتقل ہونے کی بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی تھی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنی گالہ منتقل ہونے کی بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی ہے، تاہم جب تک بغیر ٹرائل لوگ رہا نہیں کیے جاتے وہ کہیں منتقل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے۔
وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہرراستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رہیں گی، مراد سعید کے حوالے سے کبھی بانی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی بہنوں کے حوالے سے بھی زیر گردش خبریں درست نہیں، پی ٹی آئی کے بانی اور میرے متعلق کچھ غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔