صدر مملکت زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل کو شام 4 بجے طلب کیا ہے۔صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا12واں اجلاس ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جے یوآئی نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا‘ سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التواءجمع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں اس کے خلاف تحریک التواءجمع کرا دی ہےجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والے پارٹی ارکان سے جواب طلب کیا ہے.(جاری ہے)
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواءجمع کرا دی ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے جس کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے.