بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے  3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔

فراڈ میں ملوث ملزمان 'آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس)' اور 'پلے بوائے سروس' جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دھوکہ باز مختلف ریاستوں کے لوگوں کو  فون یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرتے تھے اور بتاتے تھے کہ ان کا کام ایسی خواتین کو حاملہ کرنا ہے جو بچہ پیدا کرنے سے قاصر ہیں اور اس کے بدلے میں 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا، وہ پروسیجر کی ناکامی کی صورت میں  اضافی 50 ہزار روپے دینے کی جھوٹی یقین دہانی بھی کراتے تھے۔

متاثرین کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرنے کے بعد گروہ 500 روپے سے لے کر 20 ہزار روپے تک آن لائن رجسٹریشن فیس کا مطالبہ کرتا تھا۔

گرفتار ملزمان لوگوں کو پھنسانے کے لیے سرگرم تھے، پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے 6 اسمارٹ فونز ضبط کرلیے۔

کال ریکارڈ، واٹس ایپ فوٹوز، آڈیو ریکارڈنگ اور ٹرانزیکشن کی تفصیلات سمیت مجرمانہ شواہد حاصل کرنے کے بعد پولیس نے گینگ کے پورے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے 10 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ حال ہی میں، تھائی-میانمار کی سرحد کے ساتھ آن لائن گیمبلنگ  اور الیکٹرانک فراڈ  کے واقعات کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے، جس سے چین سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے اہم مفادات کو خطرہ  اور نقصان پہنچا ہے  اسی لئے اس معاملے کو   سنجیدگی سے دیکھنے کی  ضرورت ہے۔ انہوں نے امید  کا اظہار کیا کہ متعلقہ ممالک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سخت اقدامات کریں گے، اور آن لائن  گیمبلنگ  اور الیکٹرانک فراڈ کے خلاف سخت  کریک ڈاؤن کریں گے تاکہ  لوگوں کی جان و مال کی حفاظت  کی جا سکے  اور مجرموں کو  کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیرالطرفہ قانون کے نفاذ اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، تمام ممالک کے  افراد  کو  ذہنی سکون کے ساتھ سفر کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تبادلے اور تعاون کے اچھے نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کینسر کا مریض بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش، ملزم ساتھی سمیت گرفتار
  • 190 ملین پاؤنڈ سے مزید 20 ارب روپے کا منافع ریاست نے حاصل کیا، فیصل چوہدری
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا
  • اسلام آباد؛ خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرکے ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اُڑا
  • چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ
  • آسٹریلیا: پیسوں کی خاطر شیرخوار بچی کو زہر دینے کے الزام میں خاتون گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث سری لنکن گرفتار
  • ڈیجیٹل فراڈ، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈی جیز کی طلبی کا حکم
  • جناح اسپتال میں بے ہوش خاتون سے 27 لاکھ روپے ‘ قیمتی سامان برآمد