لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ مزید آگے بڑھنے لگی، 10 ہزار عمارتیں ختم، اموات بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی تاریخ کی بدترین آگ سے ہلاکتیں دس ہوگئی ہیں اور ان ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ سے ہالی ووڈ ادا کاروں کے پُرتعیش گھروں سمیت دس ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں جل کر راکھ بن گئیں۔ آگ سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چار لاکھ افراد کو نقل مکانی کا کہہ دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس وقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بھی بےقابو ہے۔ حکام کے مطابق اب تک صرف آٹھ فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ ایٹن شہر میں چودہ ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جل گیا ہے۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق پانچ سو اہلکار اور دس نیوی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔کیلیفورنیا میں ایک سو پچاس بلین ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے طلاق کے تجربے پر لب کشائی کردی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونا مزید ایک ہزار 543 روپے تولہ مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی (نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 800 روپے بڑھ کر تین لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ بلندی پر ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے اضافے سے دو لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہے۔