بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں واضح طور پر اس الزام کی تردید کرتا ہوں کہ اگر ہمارا مارچ سنگجانی پر رک جاتا تو میری رہائی پر اتفاق ہو گیا تھا۔ سنگجانی مسئلے جیسے تنازعات کو اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ میں حکومت کے مذموم عزائم کو پوری طرح سمجھتا ہوں۔ میں بشریٰ بی بی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایکس پوسٹ پر گزشتہ روز (10 جنوری) اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کا احوال درج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو اور معتدل خاتون ہیں جو مکمل نقاب پہنتی ہیں۔ صرف مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے، القادر کیس بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ بشریٰ بی بی 3 ماہ تک بنی گالہ میں ہماری رہائشگاہ کے ایک کمرے میں قید رہیں۔ انہیں ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنا پڑی جس میں ان کے ساتھ عام قیدیوں کی طرح سلوک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے اندر کیا کردار ادا کر رہی ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد انہیں سخت ترین حالات میں اڈیالہ جیل میں 9 ماہ تک قید رکھا گیا جس کا ہم پر دباؤ ڈالنے کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں ہوا۔ بشریٰ بی بی کا کسی سے رابطہ نہیں رہا۔ اس کے برعکس کوئی بھی دعویٰ محض پروپیگنڈا ہے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی ان معاملات کو دیکھ رہی ہے۔ میں بشریٰ بی بی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں واضح طور پر اس الزام کی تردید کرتا ہوں کہ اگر ہمارا مارچ سنگجانی پر رک جاتا تو میری رہائی پر اتفاق ہو گیا تھا۔ سنگجانی مسئلے جیسے تنازعات کو اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ میں حکومت کے مذموم عزائم کو پوری طرح سمجھتا ہوں۔

ساڑھے 3 سال تک وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد، میں جانتا ہوں کہ وہ کس طرح کام کرتے ہیں۔ کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد کے ڈی چوک تک پہنچنا بشریٰ بی بی کی فتح تھی اور میں اس کامیابی پر ان کی تعریف کرتا ہوں۔ انہوں نے صرف میری ہدایات پر عمل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی سنگجانی عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کرتا ہوں کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز


راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جبکہ 13 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عدم موجودگی کے باعث کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی پر فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ 17 جنوری مقرر کی تھی جبکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ فیصلہ سنانے کے بجائے مؤخر کردیا گیا تھا۔

جج ناصرجاوید رانا نے ریمارکس دیے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا لیکن وہ عدالت میں نہیں آئے اور بشریٰ بی بی بھی نہیں آئیں حالانکہ میں ٹھیک ساڑھے 8 بجے جیل آگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب ساڑھے 10 بج چکے ہیں لیکن ملزمان اور ان کے وکلا موجود نہیں لہٰذا فیصلہ مؤخر کر رہے ہیں اور اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے تصدیق کی تھی کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج کے علاوہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر چوہدری نذر، نیب کی قانونی ٹیم کے اراکین عرفان احمد، سہیل عارف ار اویس ارشد، عدالت کا عملہ کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا اور دیگر پہنچے تھے۔
عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت پہنچ گئی تھیں لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی مقررہ وقت پر نہیں پہنچے تھے۔
قبل ازیں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ موخر کیا تھا، ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ تیسری بارمؤخر کردیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ابتدائی طور پر 23 دسمبر کو سنایا جانا تھا تاہم عدالت نے تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی اور اس کے بعد کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی اور 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا، عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک چلا، نیب نے 13 نومبر 2023 کوعمران خان کی گرفتاری ڈالی تھی، 17 دن تک عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کے بعد یکم دسمبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔
اسلام آبد کی احتساب عدالت نے 27 فروری 2024 کو عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں35 گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔
ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 4 مرتبہ جج تبدیل ہوئے، سماعت پہلے جج محمد بشیر نے کی پھر سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی اس کے بعد ریفرنس جج محمد علی وڑائچ اور پھر دوبارہ جج ناصرجاوید رانا کے پاس آیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کرلیا اور تین دفعہ ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چھت پر پتنگ اُڑانے والا بندر سوشل میڈیا پر وائرل
  • بشریٰ انصاری کو ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑا ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • عمران خان کا 14 سال قید بامشقت سزا کے بعد کارکنوں کیلئے سوشل میڈیا پر اہم بیان
  • ”آپ نے گھبرانا نہیں ہے” 190 ملین پانڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا سوشل میڈیا پر پہلا رد عمل
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ پی ٹی آئی  ارکان کا اسمبلی کے باہر احتجاج
  • پی ٹی آئی کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت، فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا
  • جھوٹ اور نفرت کا کھیل