منڈی بہاؤالدین: گھر میں آتشبازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق،7زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
منڈی بہاؤالدین: گھر میں آتشبازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق،7زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
منڈی بہاوالدین: صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ کے ایک گھر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ جس سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں رکھے ہوئے آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا، جس سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
ایمبولینس کے ذریعے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ فائر ٹینڈر کے ذریعے آگ بجھائی گئی۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ گھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا
عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 3 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
برینٹ خام تیل 82 ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔
خام تیل قیمت کی موجودہ سطح اگست 2024 کے بعد سے بلند ترین ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔