پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
(طیب سیف)پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد پہنچ گئی،پرواز پی کے 750 صبح 7:20 اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ لینڈ ہوئی۔
پرواز پی کے 750 پیرس کے مقامی وقت کے مطابق 20:32 پر روانہ ہوئی تھی۔
دوسری طرف قومی ایئرلائن کی پرواز کاساڑھے چار سال کے تعطل کے بعد پیرس پہنچنے پر شاندار استقبال پر کیک کاٹ کر خیر مقدم کیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے روانہ ہونیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فور نائن تین سو سترہ مسافروں اور عملے کو لے کر دن ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوئی اور آٹھ گھنٹے کی مسافت طے کر کے مقررہ وقت پر پیرس پہنچی ہے ۔
وزیر اعظم کی میزبانی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلام آباد پرواز پی
پڑھیں:
ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا، جس میں ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
اہم اجلاس مں اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملے زیر غور آئے گا ۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 4 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور ہوگا۔
اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر بھی غور ہو گا۔