وزیر اعظم کی میزبانی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
روزینہ علی:پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز 10:30 کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوا۔
دو روزہ کانفرنس مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم چیلنجز و مواقع کے عنوان سے منعقد کی گئی، کانفرنس میں شرکت کے لئے 44 ممالک کے 150 کے قریب وفود شرکت کر رہے ہیں،کانفرنس کی میزبانی رابطہ العالم الاسلامی اور وزیر اعظم شہباز شریف مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کو ٹورازم کوریڈور بنانے کا منصوبہ
جناح کنوینشن سینٹر میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے,کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ, نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و دیگر وزراء خصوصی شرکت کریں گے,
او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائےافغانستان طارق بخیت اور او آئی سی دیگر حکام بھی شرکت کریں گے,کانفرنس کا مقصد بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے حکومتوں, اسلامی و سول تنظیموں کے درمیان نیٹ ورک کا قیام ہے.
9 مئی، بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے لائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کانفرنس کا
پڑھیں:
پاکستانی قوم فلسطین میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں:شہباز شریف
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے موقع پر وزیراعظم کا ٹویٹ سامنے آیا ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں اور پوری پاکستانی قوم فلسطین بالخصوص غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن کے حصول کے لیے قطر، سعودی عرب، امریکہ، مصر اور دیگر دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں، امن و امان کے قیام کے لیے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا، پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جد و جہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے،1967سے قبل کی حدود پر مبنی القدس شریف دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطین ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔