ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔
پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔
مسلم خواتین ، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کل شروع ہوگی ۔
ملالہ یوسف زئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی۔
کرغزستان کی وزیرِ تعلیم کی بھی آمد
دوسری جانب کرغزستان کی وزیرِ تعلیم بھی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ و صوبائی وزرائے تعلیم بھی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر، ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کانفرنس میں شرکت ملالہ یوسف زئی
پڑھیں:
ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات چار روز جاری رہیں گی
ویب ڈیسک —
ڈونلڈ ٹرمپ پیر 20 جنوری کو اپنے عہدے کی دوسری مدت کا حلف اٹھا رہے ہیں جب کہ حلف برداری سے منسلک چار روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز سے ہورہا ہے۔
ان میں سے کچھ تقریبات یہ ہیں۔
ہفتہ
کابینہ کا عشائیہ:
منتخب نائب صدر جے ڈی وینس، نئی صدارتی کابینہ کے نامزد ارکان کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور واشنگٹن میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کریں گے۔
آتش بازی کا مظاہرہ:
ورجینا کے شہر استرلنگ میں واقع اپنے گالف کلب میں ہفتے کی ہی شام ٹرمپ ایک استقبالیے کی میزبانی کریں گے اور رات آتش بازی کا شو ہو گا۔
اتوار
نامعلوم سپاہی کی یادگار پر تقریب:
منتخب صدر ٹرمپ آرلنگٹن میں واقع قومی قبرستان میں نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
میگا ریلی:
اتوار کی شام ٹرمپ واشنگٹن کے ڈاؤن ٹاؤن میں ’میگا وکٹری ریلی‘ کی قیادت کریں گے۔ یہ ریلی ان کی انتخابی مہم کے جلسوں کے طرز پر ہو گی۔
اس ریلی میں معروف بینڈ کڈ راک، بلی رے سرکس، دی ویلج پیپل، لی گرین وڈ اور لبرٹی یونیورسٹی کا ایک میوزک گروپ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔
اس ریلی سے خطاب کرنے والوں میں ٹرمپ، وینس، ایلون مسک، ریسلنگ کے سابق اسٹارہلک ہوگن، اداکار جان وئٹ، یو ایف سی کی صدر ڈینا وائٹ، پورٹو ریگن ریگیٹن اسٹار اینوئل اے اے، ٹرننگ پوائنٹ کے بانی چارلی کرک اور قدامت پسند پاڈ کاسٹر میگن کیلی شامل ہیں۔
کینڈل لائٹ ڈنر:
اتوار ہی کی رات ٹرمپ ایک کینڈل لائٹ ڈنر میں شرکت کریں گے جہاں ان کا خطاب متوقع ہے۔
پیر
ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب پیر کو ہو رہی ہے۔ اس دن کا آغاز چرچ سروس میں شرکت سے ہو گا۔
چرچ سروس:
ٹرمپ دن کا آغاز وائٹ ہاؤس کے قریب واقع سینٹ جانز ایپسکوپل چرچ میں ایک سروس میں شرکت سے کریں گے، جو منتخب صدور کی ایک روایت ہے۔
وائٹ ہاؤس ٹی:
ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں چائے پر ملاقات کریں گے۔ یہ تقریب روایتی طور پر نئے صدر کے استقبال کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔
حلف برداری کی تقریب:
ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب یو ایس کیپٹل کے روٹانڈا ہال میں ہو گی۔ اس سے قبل کیپٹل بلڈنگ کے باہر کھلے میدان میں ہونا تھی جس میں تقریباً بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع تھی۔ مگر سردی کی وجہ سے یہ تقریب بلڈنگ کے اندر منتقل کر دی گئی ہے۔
تقریب میں نبراسکا یونیورسٹی کا میوزک گروپ استقبالیہ نغمہ پیش کرے گا۔
تقریب میں نائب صدر رائنس بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ٹرمپ اپنا صدارتی خطاب کریں گے۔
سابق صدر کی الوداعی تقریب:
بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کو کیپیٹل ہل سے رسمی طور پر الوداع کہا جائے گا۔
دستخطوں کے کمرے میں تقریب:
یو ایس کیپیٹل بلڈنگ میں سینیٹ کے چیمبر کے قریب ایک کمرہ ہے، جہاں صدور حلف برداری کے بعد نامزدگیوں اور ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہیں۔ ٹرمپ بھی اس کمرے میں اپنے پہلے احکامات جاری کریں گے۔
حلف برداری کا ظہرانہ:
ٹرمپ اور نائب صدر یو ایس کیپیٹل کے مجسمہ ہال میں مشترکہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
ظہرانے کے بعد، صدر اور نائب صدر فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے۔
Photo Gallery:
اس کے بعد ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں جائیں گے جہاں وہ اوول آفس میں کمانڈر ان چیف ایناگولرل بال کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس تقریب میں اہم شخصیات شریک ہوں گی اور معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے۔ تقریب کے دوران صدر کا خطاب بھی متوقع ہے۔
منگل
نیشنل پرئر سروس
منگل کی صبح ٹرمپ واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ایک روایتی دعائیہ سروس میں شامل ہوں گے۔
(اس رپورٹ کی تفصیلات اے پی سے لی گئیں ہیں)