بھارت کے اسٹار بلےباز اور کئی عالمی ریکارڈز کے حامل کرکٹر ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ پنڈت کے در پر پہنچ گئے، جس کی ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما روحانی پیشوا کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائیں مانگیں۔ ویڈیو میں انوشکا شرما کو پریمانند مہاراج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

انوشکا شرما نے کہا کہ پچھلی بار جب ہم آئے تھے، میرے ذہن میں کچھ سوالات تھے! ایسا لگتا ہے جیسے میں آپ کے ساتھ اپنے ہی دماغ میں بات کر رہی ہوں۔

مزید پڑھیں: کوہلی کِس بھارتی کرکٹر کے کیرئیر کو ختم کرنے کے ذمہ دار ہیں؟

اس موقع پر پنڈت پریمانند مہاراج نے کامیاب جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے انکے رہن سہن کے طریقے اور بچوں کی پرورش کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ تم دونوں بہت بہادر ہو! دنیا میں یہ سب حاصل کرنے کیلئے بھکتی (عقیدت) کی طرف رجوع کرنا بہت مشکل ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب کوہلی اور انوشکا پریمانند مہاراج کے در پر پہنچے، اس سے قبل جنوری 2023 کے اوائل میں بھی پنڈت کے پاس پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: کوہلی کو ''مسخرہ، جوکر'' کہنے کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے تمام حدیں پار کردیں

کرکٹ اسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ کی جوڑی کے ہمراہ انکے بچے وامیکا اور آکائے بھی موجود تھے۔

دوسری جانب کوہلی کے اچانک پنڈت کے در پر پہنچنے پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ انکا دورہ اسے وقت میں ہوا جب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان اور بارڈر- گواسکر ٹرافی میں کوہلی کی ناقص کارکردگی پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوہلی اور روہت کے مستقبل کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھوں میں ہے، بھارتی ہیڈ کوچ

انہوں نے دورہ آسٹریلیا میں محض ایک سینچری کی بدولت پانچ ٹیسٹ میچوں میں 23.

75 کی اوسط سے صرف 190 رنز بنائے تھے۔

اس سیریز سے پہلے، کوہلی کے لیے گھریلو ٹیسٹ کا ایک مشکل سیزن رہا تھا، جہاں انھوں نے بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 21.33 کی اوسط سے 190 رنز بنائے۔

https://www.facebook.com/reel/607203151688659

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انوشکا شرما کے در پر

پڑھیں:

نئی دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنیکی ہدایت

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست نئی دہلی میں ہوا کا معیار معمول سے نیچے گرنے کی وجہ سے نویں جماعت سے تمام اسکولوں میں ہائبرڈ تعلیم پر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 396 تک بڑھنے اور خطرناک سطح پر پہنچنے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسوں کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں غیر ضروری تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے‘سردار عبدالرحیم
  • اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں‘ ڈی آئی جی موٹروے
  • لائیواسٹاک نمائش : کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانور ہلاک
  • ملتان ٹیسٹ: خراب روشی، دھند کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 143 رنز بنا لیے
  • چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت کے اسٹار بیٹر انجرڈ
  • وکی کوشل کی نئی فلم چھاوا کا پوسٹر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • فخر زمان فارم میں آگئے، اوپنر بیٹسمین سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہورہے ہیں؟
  • پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • نئی دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنیکی ہدایت
  • الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کیلئے سوفٹ ویئر متعارف کرا دیا