عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے طلاق کے تجربے پر لب کشائی کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار عمران خان نے 2011ء میں اوانتیکا ملک سے شادی کی تھی لیکن 2019 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔حال ہی میں اوانتیکا نے اپنی زندگی کے ایک مشکل وقت کے بارے میں بات کی، حالانکہ انہوں نے عمران خان یا ان کی طلاق کا براہ راست ذکر نہیں کیا لیکن انہوں نے انکشاف کیا کہ سال 2019ء نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔اوانتیکا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں لوگوں کو معاف کرنے اور زندگی کا سامنا کرنے کی بات کی گئی۔
ان کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہاں ہماری زندگی دراصل زیادہ نہیں ہے تو اگر آپ کو اس دنیا میں اپنی عمر بڑھانے کا موقع ملے تو آپ اس کے لیے تیار رہیں، یہاں اپنے وقت کے ساتھ انصاف کریں، اپنے دل کو خطرے میں ڈالیں، اظہار کریں، دوسروں کا خیال رکھیں اور انہیں بہتر حالت میں چھوڑیں جتنا کہ آپ نے انہیں پایا تھا، وہ سب کچھ بنیں جو آپ ہیں، اسی طرح محبت کریں جیسا آپ محبت کرنے کی امید رکھتے ہیں اور لوگوں سے ارادے اور گہرائی کے ساتھ محبت کریں۔
انہوں نے لکھا کہ آخری بار جب انہوں نے مجھے 2019 میں دیکھا تھا، وہ سال جب میں ٹوٹ گئی اور بکھر گئی تھی اور پھر انہوں نے مجھے اب دیکھا اور دونوں نے مجھ سے یہی کہا کہ وہ آخرکار مجھے حقیقی طور پر دیکھ رہے ہیں، جو کہ میری اصل شخصیت ہے اور جو خوشی وہ دیکھتے ہیں وہ میری آنکھوں میں جھلک رہی ہے، لیکن سب سے بہترین بات جو انہوں نے کہی، وہ یہ تھی کہ میں زندگی جی رہی ہوں۔اوانتیکا نے مزید لکھا کہ ان کے دوستوں کے مشاہدات نے انہیں اس مقام تک پہنچنے کے سفر پر غور کرنے پر مجبور کیا۔واضح رہے کہ عمران خان اور اوانتیکا ملک بچپن کے دوست تھے، شادی کی ایک شاندار تقریب میں وہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم شادی کے 8 سال بعد دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا، ان کی ایک بیٹی عمارہ ہے۔
ٹک ٹاک نے 19 جنوری کو امریکا میں ایپ بند کرنے کا عندیہ دیدیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں، شاہد آفریدی نے بتا دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ہر بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔
شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: رشتے کے لیے ہاں کرنے سے قبل شاہین آفریدی کی انکوائری، شاہد آفریدی نے سب بتادیا
اپنی بیٹیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 5 بیٹیوں پر خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا اپنی اولاد سے زیادہ اس کی اولاد سے محبت ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انشا اور شاہین شاہ آفریدی کا بیٹا عالیار بھی ان کا ہی بیٹا ہے۔ ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ جب کبھی بیگم سے میری لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں بلیوں کی طرح اپنی ماں کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہیں، ’میں اپنی بیوی کو بیٹیوں کے سامنے کچھ نہیں کہہ سکتا‘۔
اپنی سب سے پسندیدہ بیٹی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام بیٹیوں کو ایک جیسا پیار کیا ہے اور ان کے لیے تمام بیٹیاں برابر ہیں لیکن چونکہ اس وقت عروہ سب سے چھوٹی ہے اس لیے سب کی پسندیدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’کوئی شاہد آفریدی کو بتائے وزیراعظم بننے کے لیے ڈگری چاہیے ہوتی ہے‘ سابق کپتان تنقید کی زد میں کیوں؟
شاہد آفریدی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی پریشر نہیں لیا اور اللہ کو محسوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں دیکھتے تھے کہ سامنے بولنگ کرنے والا کون سا کھلاڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کیرئیر کے شروع میں بہت خوش تھے کہ ان لوگوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جنہیں وہ کبھی ٹی وی پر دیکھتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ عوام بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کو پسند کرتے تھے اس لیے ان پر اس چیز کا پریشر تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی شاہد آفریدی بیٹیاں شاہین آفریدی