گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق ،سات زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین میں کوٹ پھلے شاہ کے ایک مکان میں دھماکا ہونے سے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے، 4 افراد کا تعلق 1 ہی خاندان سے ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 22 فروری کو ہوں گے
مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں پڑوسی کے مکان کی چھت بھی گر گئی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جناح اسپتال میں بے ہوش خاتون سے 27 لاکھ روپے ‘ قیمتی سامان برآمد
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جناح اسپتال کے گائنی وار ڈمیں بے ہوش خاتون سے 27 لا کھ روپے اور قیمتی سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدودمیں قائم جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ کے باہرخاتون اچانک بے ہوش ہوگئی، خاتون سے تقریباً 27 لاکھ روپے برآمد ہوئے، سیکورٹی عملے نے رقم اپنی تحویل میں لے لی۔خاتون کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کرکے انتظامیہ نے وومن پولیس کو بھی اطلاع دی، خاتون کو کیا ہوا،اتنی بڑی رقم لے کر جناح ہسپتال میں کیا کر رہی ہے، انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔