حج کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حج 2025 کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری۔ حج کے خواہشمند افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔
مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے خواہشمند کے لیے
پڑھیں:
امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
راولپنڈی: امریکی سفارت خانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں امریکی نژاد قیدی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو جیل میں امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کے لیے رسائی دی گئی تھی۔ جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا اور قیدی سے ملاقات کی۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچنے والے وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار مائیکل پیٹرک، خاتون اہلکار ماریہ اور سکیورٹی آفیسر مہوش شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق بات چیت تھا۔