اس موقع پر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری عوام کی بے لوث نمائندگی کی ہے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن 5 اگست 2019ء کے بعد بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور کشمیری عوام کا اپنی سرزمین پر آزادی کی فضا میں سانس لینا محال کر رکھا ہے تو ایسے حالات میں آزادی کے بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے جارحانہ اور موثر انداز میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔

اس موقع پر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری عوام کی بے لوث نمائندگی کی ہے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دنیا کے

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس
  • آزاد کشمیر کے آئین میں کوئی بھی قانون قرآن و سُنہ کے منافی نہیں ہو گا، صدر ریاست
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کررہے ہیں
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چوہدری انوار الحق کی ملاقات
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوششوں کی مذمت
  • آزاد کشمیر عدلیہ کی تاریخ شاندار فیصلوں سے مزین ہے، بیرسٹر سلطان
  • صدر ن لیگ آزاد کشمیر شعبہ خواتین مریم کشمیری کی مریم ادریس سے ملاقات
  • بھارت دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنے اندر جھانک:ترجمان پاک فوج
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے: آئی ایس پی آر