شہری کا دسمبر کا بل 2 ارب روپے سے زائد آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بمبئی (نیوزڈیسک)ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع میں ایک شخص کو 2 ارب روپے سے زاید کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہروین جٹاں گاؤں کے ایک تاجر للت دھیمان کو دسمبر 2024 کے لیے 2 ارب 10 کروڑ 42 ہزار 805 روپے کا بل موصول ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھیمان بجلی بورڈ کے پاس شکایت کرنے گئے اور انہیں حکام نے بتایا کہ بجلی کے زیادہ بل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کیا گیا اور انہیں 4 ہزار 47 روپے تک لایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گجرات کے ولساڈ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں مسلم انصاری نامی درزی کو مبینہ طور پر 86 لاکھ کا بل بھیجا گیا تھا۔بعدازاں معاملہ میڈیا میں آیا تو بل کو درست کرکے 1540 روپے کا کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گجرات کے 7 اضلاع میں پھیلے ہوئے بجلی صارفین کی تعداد 32 لاکھ سے زائد ہے۔
دیسی گھی یا مکھن؟زیادہ صحت بخش کیا ہے؟جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
14 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر کینیڈا میں تعلیم کیلئے آنے والے شہری کو پچھتاوا
کینیڈا میں مقیم ایک بھارتی کاروباری شہری، دیو مترا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں غیر ملکی سرزمین پر طالب علم کے طور پر جدوجہد کے بارے کھُل کر بات کی ہے۔
دیو مترا کینیڈا میں قائم بزنس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے بانی اور منیجنگ پارٹنر ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے بارے میں بات کی جہاں وہ گزشتہ چھ سالوں سے مقیم ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے ملک میں سالانہ 14 لاکھ روپے کی کارپوریٹ نوکری چھوڑ دی تھی اور بیرون ملک میں خود کو مستحکم رکھنے کے لیے ویٹر کی ملازمت اختیار کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کی افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ کام اور پڑھائی میں توازن پیدا کرنا ہوتا ہے جبکہ گھر پر اپنی فیملی یاد آرہی ہوتی ہے۔
انہوں نے پوڈکاسٹ کے میزبان کو بتایا کہ جب وہ یہاں (کینیڈا) میں طالب علم تھے تو جدوجہد، قربانیاں اور کم آمدنی والی ملازمتیں ان کی روزمرہ کی زندگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آپ کو یہ نہیں بتاتا کہ گھر واپس اپنے اہل و اعیال کو یاد کرتے ہوئے کام اور پڑھائی میں توازن رکھنا کس قدر اکیلے پن اور تھکا دینے والا کام ہوتا ہے۔
دیو مترا نے کہا کہ کینیڈا میں کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کے دوران بھارتی طلبا کو کافی ساری مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ مزید برآں ملک میں بھارتیوں کو کینیڈا میں غیرمحفوظ ماحول اور نسلی تعصب کا بھی سامنا ہے۔