منڈی بہاءالدین: گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین میں کوٹ پھلے شاہ کے ایک مکان میں دھماکا ہونے سے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے مکان کی چھت گرگئی، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا، دھماکے سے پڑوسی کے مکان کی چھت بھی گر گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کے ایشو پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو احتجاج سے روکتے ہوئے اپنی یٹوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کی وجہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی اور اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ تھا۔
اسمبلی کی کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے اور ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن ارکان کو احتجاج سے باز رہنے اور اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی، تاہم شور شرابا جاری رہا۔ اجلاس کے دوران کئی بار کارروائی متاثر ہوئی۔