شکارپور ،کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ،2 ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
شکارپور (نمائندہ جسارت) کوٹ شاھو کے کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ مبینہ آپریشن 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی۔ 2 ماہ سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 20 ڈاکو ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں،ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ ، اب تک پولیس کے دعوے کے مطابق نہ کوئی ہلاک ڈاکو کی لاش حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے نہ کوئی زخمی پولیس کے ہاتھ لگا۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے کچے میں جاری تیغانی کے بعد پولیس اور رینجرز کی کوٹ شاہو کے کچا ایریا میں جتوئی گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران بڈانی جتوئی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک کیے اور 5 زخمی کیے، ایس ایس پی شاہ طگزیب چاچڑ کی پریس ریلیزز کے مطابق دو ماہ سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 20 ڈاکو ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں آج کی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک پانچ زخمی ہوئے آپریشن میں اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کے اہم سرغنہ اور بدنام زمانہ ڈاکو باغ علی بڈانی جتوئی اور مصری بڈانی جتوئی کو واصل جہنم کیا گیا آپریشن اغوا برائے تاوان سمیت سہولت کاری کی اہم سرغنہ بڈانی جتوئی گینگ کے خلاف جاری ہے آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں میں علی مراد بڈانی جتوئی سمیت غلام مصطفیٰ بڈانی،عبدالجبار جتوئی،راحب جتوئی، اور علی مردان جتوئی شامل ہیں پولیس اور ونگ کمانڈر رینجرز کی قیادت میں مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا ، کچے کو مکمل طور پر ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے،آپریشن میں بکتربند گاڑیاں اور جدید مشینری کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے ڈاکوؤں کے قبضے سے خالی کرائے گئے علاقوں میں پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں ،شکارپور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ لوگ عرصہ دراز سے مشکل میں ہیں جرائم پیشہ افراد ہمارے نشانے پر ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اور رینجرز
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان (مانیٹر نگ ڈ یسک )سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خارجی سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے
گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا جس میں 6 خارجی مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا جس میں 2 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔