ضلع حب بہت جلد ماڈرن سٹی بن کر ابھرے گا ،نصیب اللہ ترین
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حب(نمائندہ جسارت)ضلع حب میں صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری کے وژن کے عین مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جلد ضلع حب ماڈرن سٹی بن کر ابھرے گا ۔چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین۔تفصیلات کے مطابق چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ حب میں میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک ہے حب سٹی کے مختلف ایریاز سے ہزاروں ٹن کچرا روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جارہا ہے صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری کی ہدایت پرحلقہ انتخاب کے حب ٹاِؤن میں ترقیاتی منصوبوں کیساتھ میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اللہ آباد ٹائون ڈاکخانہ روڈ گلشن امیر آباد کے سرپرائزوزٹ کے دوران بلدیاتی کونسلر اور علاقائی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع میونسپل کارپوریشن کے سینیٹری ورکرز اور عملے نے چیف افسر کو ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا علاقائی عمائدین اور بلدیاتی کونسلر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف افسر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری ضلع حب کے گلی کوچوں میں انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں حب ماسٹرپلان کی منظوری صوبائی وزیر محسن حب میر علی حسن زہری کا تارپخی کارنامہ ہے ضلع حب میں صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کے وژن کے عین مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جلد ضلع حب ماڈرن سٹی بن کر ابھرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میر علی حسن زہری
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے 139ارکان سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
ای سی پی کی جانب سے سینیٹ کے 2 اور قومی اسمبلی کے 16 اراکین کی رکنیت معطل کی ہے۔
جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں میاں محمد اظہر، طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل،میاں اظہر، محبوب سلطان، علی قاسم گیلانی، طاہر اقبال، فرخ الطاف شامل ہیں۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس،جاوید کوثر شامل ہیں۔
سندھ اسمبلی کے 15 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بھی شامل ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
اسی طرح سینیٹر محمد قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ صوبائی وزیر عدنان قادری، مینا خان،فضل الہی کی رکنیت بھی معطل ہوئی ہے۔بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مالی سال 2023۔2024 کے سالانہ گواشوارے جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل کی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں ارکان سینیٹ و صوبائی اسمبلی رکنیت بحالی تک قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔