عالمی چیمپئن محمد آصف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+خبر نگار خصوصی )ایمچور سنوکر کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔کولمبو میں ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہٰ عشرت کوپانچ صفر سے شکست دی۔آصف کی کامیابی کا سکور 3-99، 46-73، 38-58، 6-109 اور 0-74 رہا۔محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی، وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ سارک سنوکر چیمپئن شپ ان کے کیرئیر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔محمد آصف سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں، ان سے قبل 2019 میں ہونیوالی پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو تیسری سارک سنوکرچیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا اورسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔محمد آصف کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محمد آصف نے سنوکر کی اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا، پوری قوم کو محمد آصف پر فخر ہے۔انہوں نے محمد آصف کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی محمد آصف کو تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سارک سنوکر چیمپئن شپ
پڑھیں:
چراٹ میں تیسری پاکستان اور مراکش کی مشترکہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت
سٹی 42: پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاکستان اور مراکش کی مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025سپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔ مشق میں پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
آئی آیس پی آر کے مطابق پاکستان اورمراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی تیسری پاک مراکش مشترکہ مشقیں 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد ہوئی۔
پیکٹا نے بڑی تعداد میں جعلی کتب پکڑ لیں
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کا اسپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشن اسکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔ حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے۔
ججز کی تعیناتی کامعاملہ; چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات