لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ اچنبھے کی بات ہے کہ جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دیں گے۔ پنجاب گڈ گورننس، میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کر رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے خرچ نہیں کررہی۔ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں کام ہو رہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے۔ مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی سالوں سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں۔ ایک جماعت ایک صوبے میں 16سال سے دوسری 12سال سے اقتدار میں ہے۔ کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے۔ نوازشریف کے ویژن اور ان کی لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز رہا ہے

پڑھیں:

پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ طلباء کو کبھی نہیں کہوں گی کہ اپنے ملک پر حملہ کردو۔ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ سب کو ہونہار اسکالر شپ جیتنے پر مبارکباد دیتی ہوں. جتنے آپ کے ماں باپ خوش ہیں میں اس سے زیادہ خوش ہوں. ہونہار اسکالرشپ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، مجھے معلوم تھا پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ چھوٹا نہیں بلکہ خوبصورت اور میرے دل کے قریب ہے. آج آپ سے دل کی باتیں کرنے آئی ہوں، کبھی کبھی وزیر تعلیم پنجاب کو ڈانٹ بھی دیتی ہوں. مجھے نہیں پتہ تھا آپ لوگ اس محبت اور پیارسے استقبال کرو گے، لیپ ٹاپ کی پہلی شپمنٹ آگئی ہے میں خود آکرآپ کو دوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال ایک لاکھ ای بائیکس طالبعلموں میں مفت تقسیم کروں گی، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے. پنجاب میں اس وقت 700 سڑکیں بن رہی ہیں، بہت جلد اوکاڑہ میڈیکل کالج بھی بنائیں گے، کسی بچے سے نہیں پوچھا آپ کا تعلق کس جماعت سے ہے، اوکاڑہ یونیورسٹی میں بورڈنگ کی سہولت قائم کی جائے گی. طلبا کو اسکالر شپ 100 فیصد میرٹ پر دی جارہی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ سال 50 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دی جائیں گی، اکیلے صوبے کے فیصلے نہیں کرسکتی آپ کا ساتھ چاہیے. صوبے کی ترقی کے لیے آپ میری طاقت بنیں، یہ دھرتی آپ کی ماں ہے اس سے وفاداری کرنے کا بہت بڑا صلہ ہے. ماں باپ کی دعاؤں سے میں آج وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھی ہوں. آج بھی ہر روز گھر سے نکلنے سے پہلے والد کو سلام اور دعا لے کر نکلتی ہوں. گھر واپس جاؤں تو پہلے والد کے کمرے میں جاکر انہیں سلام کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کو کبھی نہیں کہوں گی اپنے ملک پر حملہ کردو، ملک کو نفرت نہیں اتحاد کی ضرورت ہے. ملک کو انتشار اور فساد نہیں، امن کی ضرورت ہے.مخالفین نے جلسوں میں مجھ پر ذاتی تنقید کی، طلبا کو ہتھیار اٹھانے کا کبھی نہیں کہوں گی. جنہیں ورغلایا گیا وہ بچے آج جیلوں میں ہیں. نوجوان سوشل میڈیا پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کریں. نوجوانوں کو ورغلانے والا سکون کی نیند کیسے سوسکتا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چور کہا گیا، کہا گیا ملک کو لوٹ کر کھاگئے. تمام ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے. نواز شریف نے کبھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی. مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزادی گئی. آج اس پر خود چوری ثابت ہوگئی ہے. وہ خود رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا. پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا. بشریٰ بی بی نے ہیرے کی انگوٹھی مانگی، جب انتشار ختم ہوتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں
  • کل فیصل آباد کے طالب علم نے کہا آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، مریم نواز
  • پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا: مریم نواز
  • دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم جلاؤ گھیراؤ، ’’مار دوں‘‘ سے نہیں نکل رہے: مریم نواز
  • جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے:مریم نواز
  • مریم نواز نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کر دیا
  • بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
  • مریم نواز کی بھول
  • مریم نواز کاطالبعلموں کے لیے بڑا اعلان
  • جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نواز