بانی پی ٹی آئی سکیورٹی و صحت کے معاملات پر کہیں منتقل ہوسکتے ہیں، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بیان کردیں۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، تو چیئرمین پی ٹی آئی کو جواباً بتا دیا گیا کے سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کوشش کی گئی ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو افسوس ناک ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں