ٹنڈوجام: امتحان پاس کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2 ٹنڈوجام سٹی میں ٹرمینل امتحان پاس کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد عظیم ابڑو،ٹیچر راؤ تسلیم، رشید راجپوت، شیر محمد مری، حنیف خانزادہ، سید عابد شاہ، نبی عالم شیخ، عامر قائم خانی، نعیم راجپوت، بختیار راجپوت، مختار راجپوت سمیت دیگر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ اسکول کے طلباء مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے محنت و لگن سے ٹرمینل امتحانات میں پوزیشن حاصل کی ہے، ٹرمینل امتحانات کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا تاکہ طلباء سالانہ امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ کی محنت و لگن سے طلباء کو بہتر تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں موبائل سے دور رکھیں تاکہ وہ بہتر انداز سے تعلیم حاصل کریں اور اسکول کا نام روشن کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دے دی، رہ جانے والے عازمین رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی عازمین حج کے لئے حج کوٹہ میں اضافہ کی خصوصی درخواست کی گئی۔
ہ درخواست ان کیلئے ہے، جو مقررہ آخری تاریخ گزر نے کے بعد رجسٹریشن نہیں کراسکے تھے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر اسحاق ڈار کی کوششوں سے سعودی عرب نے اجازت دینے کا فیصلہ کیا، سعودی حکام نےخصوصی درخواست قبول کرکے پاکستان کیلئےحج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی۔
اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025 کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے نجی حج کوٹہ میں کمی کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی تھی، جس سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج 2025 کی ادائیگی سے قاصر رہے۔
وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات اور پرائیویٹ حج کوٹہ بروقت حاصل کرنے میں ناکامی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی کو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل کرنے میں ناکامی کی وجوہات اور کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرنا ہے۔
وزارت مذہبی امور سے کہا گیا تھا کہ وہ بتائے کہ وہ بروقت پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل کرنے میں کیوں ناکام رہی، جس سے ہزاروں پاکستانی عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خبر