چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد آج پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنے والا آئی سی سی وفد دوسرے مرحلہ میں ہفتے کے روز پنڈی اسٹڈیم کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا 6 رکنی وفد راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام جاری تزئن و آرائش کے عمل سے بریفننگ دیں گے۔
19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پنڈی اسٹیڈیم پر 3 میچز کھیلے جائیں گے، 24 فروری کو بنگلہ دیشں کا نیوزی لینڈ، اگلے روز 25 فروری کو آسٹریلیاکا جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو پاکستان کا بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔
پاکستان کے دورے کے آخری مرحلہ میں آئی سی سی وفد لاہور جائے گا اور قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے گا، وفد نے جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا چوتھا وفد پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کا دورہ
پڑھیں:
امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
سابق مستقل مندوب کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے۔ سابق مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، امریکا اور ایران کے مذاکرات بہت اہم تھے، دونوں ممالک نہیں چاہتے کہ کسی بھی قسم کی جنگ ہو، امریکی صدر ٹرمپ نے جو ٹیرف لگائے اس کو واپس لینا پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ڈیل میں دلچسپی رکھتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ بات چیت کو اگنور کیا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیمانڈ ہے کہ ایران جنگی ہتھیار نہ بنائے۔