وزیر اعلیٰ سندھ کی صاحبزادی کی شادی، باغ جناح میں استقبالیے کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی اہلیہ نے اپنی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر باغ جناح کی بارہ دری میں جمعے کی شام استقبالیے کا اہتمام کیا۔
تقریب کے ممتاز شرکاء میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادرشاہ ، سید خورشید احمد شاہ، سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، سید قائم علی شاہ ، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے زین شاہ ،سابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر،سینیٹر فیصل واوڈا، سابق گورنر عمران اسماعیل ، محمد زبیر، پروفیسر این ڈی خان، پیر مظہر الحق،ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار شامل تھے۔
اس کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا راشد محمود سومرو، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی ، ایم این اے جاوید حنیف،آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ اور حامد میر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ شادی کی اس پروقار تقریب کے موقع پر بارہ دری کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں گزشتہ شام ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔عشائیے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری اور سیکرٹری سیاحت فرید احمد تاڑر نے خصوصی شرکت کی۔مہمان وفد کی لاہوری روایتی اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، جس پر وفد نے شاندار میزبانی کو سراہا اور اظہارِ تشکر کیا۔ قبل ازیں، ای سی او ممالک کے سفیروں نے دہلی دروازہ، گلی سورجن سنگھ اور مسجد وزیر خان کا تاریخی دورہ کیا، جہاں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے شاہی انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔(جاری ہے)
مسجد وزیر خان میں وفد کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مہمان سفیروں نے مغلیہ طرزِ تعمیر، تاریخی ورثے اور اس کے تحفظ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاہی حمام کے دورے کو یادگار قرار دیا۔ وفد نے لاہور کی تاریخی گلیوں، ثقافتی حسن اور ورثے کی جھلک کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی وفود کی میزبانی پنجاب کی تہذیبی شناخت کا عکاس ہے۔ ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم پنجاب کو عالمی سطح پر روشناس کرا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کی ترویج ہے۔ لاہور کی گلیوں میں تاریخ ہر دم سانس لیتی ہے، جو دنیا کے لیے کشش کا باعث ہے۔