ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 5دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10جنوری کو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، دہشت گردوں کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی اورخوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ضلع خیبر میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے
پشاور:سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک کامیاب آّپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 5خوارج ہلاک ہوگئے، جن میں ان کا اہم سرغنہ عابداللہ المعروف ’’تراب‘‘بھی شامل ہے۔
آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک ہونے والے خوارج سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر باقی دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔