مندوری میں دھرنا، ٹل تا پارا چنار شاہراہ آج بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لوئر کرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پارا چنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے۔
ہنگو کی تحصیل ٹل سے کرم کے لیے چالیس سے زائد مال بردار ٹرک آج بھی روانہ نہ ہوسکے۔
40 سے زائد مال بردار گاڑیاں تورپل چیک پوسٹ پر کلیئرنس کی منتظر ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم کے لیے سامان لے جانے والے دوسرے قافلے کا دو دنوں میں روانگی کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ادارہ ترقیات سہون کے 300 سے زائد ملازمین 9 ماہ کی تنخواہ سے محروم
کوٹری (جسارت نیوز) ادارہ ترقیات سہون کے 300 سے زائد ملازمین 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنمائوں کا ملازمین کے ہمراہ احتجاج، ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں، رہنمائوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو کے 300 سے زائد ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب فاقہ کشی اور کمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین گزشتہ 10 روز سے مرکزی دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن ایمپلائز ورکرز یونین ایس ڈی اے کے رہنما شبیر بھنگ، آصف، ذوہیب، منیر ملانو اور قمر قریشی نے کوٹری میں مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات سہون جامشورو افسران شاہی کی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے سبب مالی بحران کا شکار بن چکا ہے، ادارہ ترقیات سہون کی رہائشی اسکیمیں اور پروجیکٹ خورد برد کی نذر ہوچکیں، افسران کی عدم توجہ کے سبب الاٹیز کے ساتھ ملازمین بھی پریشانی سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں دینا ادارے کیلیے مشکل بنتا جا رہا ہے جبکہ افسران شاہی کی شاہ خرچیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری ملازمین کی تنخواہیں جاری کرکے سیکڑوں خاندانوں کو مالی مسائل سے چھٹکارا دلایا جائے۔