Jasarat News:
2025-04-13@15:34:06 GMT

بھارتی فورسز کے 3 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

بھارتی فورسز کے 3 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

لکھنؤ:بھارت میں فورسز کے 3 اہل کاروں کے اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز کے 3اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

خودکشی کا پہلا واقعہ لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اہلکار اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اس کے بعد انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے ایک اور اہلکار سجن سنگھ نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ اگلے سال ریٹائر ہونے والے تھے۔

تیسرا واقعہ گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے 23 سالہ کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو گولی مار لی۔ ابھینندن ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا۔

اب تک ان خودکشیوں کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے، تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تینوں اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

معروف اینکر پرسن ہرمیت سنگھ کا پی این پی کے دھرنے سے جذباتی خطاب

اسلام ٹائمز: دھرنے سے خطاب میں معروف اینکر پرسن نے کہا کہ مسلم لیڈروں نے اہلِ غزہ کو مایوس کیا ہے، پیٹھ پیچھے چھرا گھونپا ہے۔ آج غزہ کی پٹی تہس نہس کر دی گئی ہے، لیکن کسی میں غیرت نہ آئی کہ وہ ساتھ دیتا۔ اگر ساتھ دیا بھی تو اہلِ یمن نے۔ متعلقہ فائیلیںپاکستان نظریاتی پارٹی نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، دو مطالبات سامنے رکھے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جائے جبکہ دوسرا مطالبہ اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینے اور مظلوموں کی حمایت کا اعلان تھا۔ اس موقع پر معروف اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیڈروں نے اہلِ غزہ کو مایوس کیا ہے، پیٹھ پیچھے چھرا گھونپا ہے۔ آج غزہ کی پٹی تہس نہس کر دی گئی ہے، لیکن کسی میں غیرت نہ آئی کہ وہ ساتھ دیتا۔ اگر ساتھ دیا بھی تو اہلِ یمن نے۔ انہوں نے مزید کیا کہا، وڈیو خطاب میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل؛ کرکٹر کے چھکے نے تماشائی کا خون نکال دیا، ویڈیو دیکھیں
  • پشاور میں ایکسائز پیٹرولنگ کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید
  • بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
  • معروف اینکر پرسن ہرمیت سنگھ کا پی این پی کے دھرنے سے جذباتی خطاب
  • کوئٹہ، حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد پولیس اہلکار برطرف
  • بھارتی فوج کا ڈرون جموں ایئر بیس پر گر کر تباہ
  • سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
  • سرگودھا: لڑکی کے اغواء کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی
  • آزاد کشمیر، پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق
  • آئس والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری، وزیراعلیٰ پختونخوا کا کارکنوں کو جواب