Jasarat News:
2025-01-18@13:08:46 GMT

ٹڈاپ کی تین روزہ ویکس نیٹ نمائش 2025 کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

لاہور (کامرس ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی ) کے زیراہتمام تین روزہ ویکس نیٹ نمائش 2025 کا افتتاح جمعہ کے روز یہاں ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال خواجہ نے کہا کہ ویکس نیٹ نمائش کا مقصد پاکستان میں خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں کواجاگر کرنا اورانہیں معیشت کے دھارے میں شامل کرکے تجارت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ہنرمند خواتین تاجروں کے ہنر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویکس نیٹ نمائش میں خواتین تاجروں کی مختلف تنظیموں اور اداروں کے علاوہ خواتین کے کئی برانڈز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زائد خواتین تاجر اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔نمائش میں ٹیکسٹائل، ملبوسات، جوتوں، جیولری، دستکاری، ہربل اسکن کئیر اور گھریلو استعمال کی اشیا کے علاوہ ای کامرس، فرنیچراور خشک میوہ جات ایکسپورٹ کرنے والے کاروبار بھی شامل ہیں۔وفاقی سیکرٹری نے ویکس نیٹ نمائش کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ یہ کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے اپنے کام کو قومی سطح پر پیش کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔تین دن تک جاری رہنے والی ویکس نیٹ نمائش میں شہریوں کو فیملیز کے ہمراہ بھرپور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے فوڈ کورٹ ، ثقافتی شوز، اور دیگر سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے میں ٹی ڈی اے پی ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روبینہ خالد کا چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ذوالفقار علی شیخ و متعلقہ بینک کو ہدایات دیں کہ فنڈز حاصل کرنے والی خواتین کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں اور ادائگیوں کے عمل کو ہر ممکن طور پر سہل بنایا جائے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر رقم وصول کرنے والی خواتین سے گفتگو کی اور انکو درپیش مسائل کے باریمیں دریافت کیا۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے اپنی موجودگی میں مستحق خواتین کو کفالت وظائف کی ادائیگیاں بھی کروائیں۔

متعلقہ مضامین

  • امہ ویلفیئر ٹرسٹ کا کورنگی میں بھی سستا دستر خوان کا آغاز
  • ہیم ٹیکسٹائل میں 65ممالک کے 3000نمائش کنندگان کی شرکت
  • کراچی میں 3 روزہ لائیواسٹاک نمائش کا ایکسپوسینٹر میں آغاز
  • پاکستان کو لوٹنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا،کاشف چودھری
  • آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو کتنے کروڑکے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے ؟بڑا اعلان
  • وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 15 لاکھ کرنے کی ہدایت
  • سندھ کی کسان عورت اسل ورکنگ وومن ہے،شاہینہ شیر علی
  • ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل
  • روبینہ خالد کا چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ
  • پاکستان میں ’گوگل پے‘ کا مارچ 2025 میں متوقع آغاز